Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ فنانس کے خلاف 15 سو سے زائد اساتذہ کا مظاہرہ

L محکمہ فنانس کی غفلت سے تنخواہ سے محروم 15سوسے زائد سکول اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب کے زیر اہتمام نواں شہر چوک ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جس کی قیادت رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ملتان محمد یونس خان لودھی مرکزی سیکریٹری انفارمیشن پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کی۔

مظاہرین نےکہ 15 سو سے زائد اساتذہ کے گھروں میں بھوک ناچنے لگی ہے مگر فنانس ڈیپارٹمنٹ فنڈز جاری نہیں کررہا ہے ۔
ضلع ملتان کے اساتذہ کو 30جنوری تک تنخواہیں نہ دی گئی یکم فروی سے ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جو کہ تا تسلیم مطالبات جاری رہیگی۔

مظاہرے میں محمد اقبال ندیم پُھل مرکزی سیکرٹری جنرل پنجا بایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب جلیل احمد خان ڈاہا ۔چوہدری محمد اسلم۔مہراکرم ہراج بھی شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button