ڈاکٹر فرخندہ توقیر کا کامیاب پبلک ڈیفنس ، پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کی پی ایچ ڈی سکالر مسز فرخندہ توقیر کو کامیاب پبلک ڈیفنس کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی سفارش کردی گئی۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرحنا علی کے مطابق پی ایچ ڈی سکالر فرخندہ توقیر کے مقالے کا عنون’’ منتخب سیاسی رہنماوں کی سوانح حیات کی روشنی میں سماج کی آئیڈیا لوجی کی تعمیر ‘‘ہے کا پبلک ڈیفنس کچہری کیمپس میں ہوا ۔
مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں، ان کے تھیسس کی ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر اور بطور سپروائزر ڈاکٹر عدنان طاہر ہیں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی تعلیمی ترقی کی راہیں تیزی سے عبور کررہی ہے۔
اعلیٰ تعلیم کاسلسلہ نئے سال میں بھی جاری ہے خوشی کی بات ہے کہ شعبہ انگریزی اس میں پیش پیش ہے، آج کے سکالر کی کاوش قابل تحسین ہے انہوں نے عرق ریزی سے اپنامقالہ تحریری کیا اور پھر اس کا دفاع بھی کیا ،سوانح حیات کسی بھی انسان کی زندگی کے ایک تفصیلی بیان کو کہا جاتا ہے۔ سوانح حیات میں انسان کی ابتدائی زندگی، تعلیم، کام، رشتوں،معاشرتی زندگی اور موت تک کےتمام پہلو بیان ہوتے ہیں۔
سوانح حیات میں حالات اور واقعات بھی بیان ہوتے ہیں، جن سے دیگر انسان سبق سیکھتے ہیں۔
مشہور فرانسسی مصنف آندرے ماؤروس کا کہنا تھا: محبت کی طرح ادب میں بھی دوسروں کے انتخاب اور پسندیدگی ہمارے لیے حیران کن ہوتی ہے۔
فرخندہ کا ٹاپک بہت دلچسپ ہے کس طرح بڑے سیاسی رہنماوں کی زندگی سے ہم کیسے آئیڈیالوجی کی تشکیل دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر حنا علی،ڈاکٹر میمونہ خان اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔



















