گیلانی لا کالج میں’’ جدید دور میں سائبر کرائم اور ان سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر‘‘بارے سیمینار

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان گیلانی لاء کالج میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے گیلانی لاء کالج کے طلباء کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
جس کا موضوع’’ جدید دور میں سائبر کرائم اور ان سے بچائو کی حفاظتی تدابیر‘‘ تھا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد علی ہاشمی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو سائبر کرائم اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے۔ سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ جس میں طلباء نے سوالات کیے۔
پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر راؤ عمران حبیب نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل میں مزید ایسے سیمینار منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سمینار میں ڈاکٹر محمد آصف صفدر ، ڈاکٹر محمد بلال ، ڈاکٹر محمد دانیال، ڈاکٹر نورین اختر سمیت طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



















