Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کےلئے نئے ایس اوپیز جاری

سکول انفارمیشن سسٹم پر رجسٹرڈ اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے اہل ہونگے، تعلیمی بورڈز نے سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا سیس پر فوری آن لائن کرنے کی ہدایت کردی۔
تعلیمی بورڈ میں اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں ڈیجٹل سسٹم کے تحت لگائی جائیں گی۔سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں گے۔
تعلیمی بورڈ نے سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
بورڈ حکام کےمطابق صرف سیس پر موجود اساتذہ ہی امتحانی ڈیوٹی کے اہل ہونگے۔
آن لائن ڈیٹا کے ساتھ اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے لئے اپنے ادارے سے تصدیق شدہ کاپی بھی بورڈ آفس کو فراہم کرنا ہوگی۔
سکول انفارمیشن سسٹم میں نام موجود نہ ہونے پر ڈیوٹیاں نہیں لگائی جائیں گی۔



















