Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار کی تعیناتی کیوں نہ ہوسکی، کامیاب امیدوار پریشان

چانسلر کے احکامات کی روشنی ویمن یونیورسٹی میں رجسٹرار کی تعیناتی کےلئے اسامی مشتہر کی گئی، جس کے بعد 3 جنوری کو ہونے والی سرچ کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی کی طاہرہ اختر کو سلیکٹ کرلیا۔

اس سلیکشن کی باقاعدہ منظوری کےلئے کیس سینڈیکیٹ میں پیش کیا جانا تھا، مگر اس کو ایجنڈے کا حصہ نہ بنایا گیا، بلکے اس کو ریننگ ایجنڈے کے طور پر رکھا گیا تاکے ٹیبل پر منظور کیا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے کچھ دیر قبل ایک فون آنے پر اس رجسٹرار کے کیس کو الگ کرلیا گیا، اور کہا گیا کہ امیدوار کے بارے میں کچھ رپورٹس منفی آئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تعیناتی نہیں کیاجاسکتی اور اجلاس میں یہ کیس پیش ہی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فون ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا تھا جس کےپاس کامیاب امیدوار پہلے کام کرچکی تھیں، اور معاوضے حوالے سےعدالت سے اس یونیورسٹی کے خلاف کیس بھی جیت چکی تھیں، جس کی بنا پرانہوں نے اس کی تعیناتی رکوادی ۔

اس بارے میں امیدوار طاہر اختر عدالت عالیہ جانے کااعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ میرٹ پر ہیں ا ن کو سرچ کمیٹی نے سلیکٹ کیا ہے ،اب ان کی تعیناتی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہے انصاف کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کرنا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button