Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فٹبالرز کے دو روزہ ٹرائلز اور ڈویژنل سپورٹس گراونڈ میں تربیتی سیشن اختتام پذیر ہوگیا

کامیاب جوان پاکستان پروگرام کے حوالے سے فٹبالرز کے دوروزہ ٹرائلز اورڈویژنل سپورٹس گراونڈ میں تربیتی سیشن اختتام پذیر ہو گیا۔

پہلے مرحلے میں ساڑھے تین سو سے زائدفٹبالرز نے حصہ لیا۔

مقامی ہیڈ کوچ رانا باقرعلی کوچزعارف محمود۔افضل نیازی(خانیوال)۔محمد عادل(خیرپورٹامیوالی)۔محمدشاہد۔ محمدفیصل(بہاولپور)۔اشفاق احمد(ساہیوال)۔انتظارعلی(دنیا پور) نے 80کھلاڑیوں کادوسرے مرحلے کے لئے انتخاب کیا۔فائنل ٹرائلز اور تربیتی سیشن کی نگرانی انٹرنیشنل کوچز ہیڈکوچ کیرل(بیلجئیم)اسسٹنٹ کوچ ڈینرل(بیلجئیم) اسسٹنٹ کوچ مارک(یوکے)نے کی۔
کوچز نے فٹبالرز کو کھیل کے متعلق مختلف ٹپس دیں۔

تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں ہیڈ کوچ کیرل اور کوآرڈینیٹر میاں جاوید قریشی نے کہا کہ کامیاب جوان پاکستان پراگرام وزیراعظم پاکستان کا احسن اقدام ہے۔

اس پروگرام سے نہ صرف نیا ٹیلینٹ ابھر کے سامنے آئے گا بلکہ فٹبالرز کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلینٹ خود بولتا ہے ہیرے کو چننا،کارآمدبنانا اورتراشنا کوچز اور آفیشلز کا کام ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ورکشاپ میں بڑے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں ان میں آگے بڑھنے کا جزبہ بھی موجود ہیں۔اگرصحیح معنوں میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بین الاقوامی کوچز نے ڈی ایف اے ملتان کے صدرمیاں جاویدقریشی سے ملاقات میں کہا کہ ملتان ایک خوبصورت اورتاریخی شہر ہے یہاں کے باسیوں کی زبان میں مٹھاس اور ان کا برتاو دیکھ کر بے حدمسرت ہوئی۔یہاں سے اچھی یادیں لے کرروانہ ہورہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button