Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیم میں واپسی کی کوشیش جاری ہے :عرفان خان

قد آور ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ بہت جلد فٹ ہو کر کرکٹ میں دوبارہ واپسی ہو گی۔

ملتان سلطانز کی سپورٹ اور لاہور قلندر کے باؤلنگ اٹیک کو مضبوط قرار دیا ،پاکستان سپر لیگ ہمارا برانڈ ہے اور اسے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے پاکستان پیس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر زین بلوچ ، فیضان علی خان ، ڈاکٹر فرحان صدر بی زی یو سپورٹس، ڈاکٹر میمونہ ڈائریکٹر سپورٹس ویمن یونیورسٹی ملتان، محمد آصف ایجوکیشن یونیورسٹی بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

پاکستان پیس کپتان پروجیکٹ سے نہ صرف پرامن معاشرے کی تشکیل ہوگی بلکہ انتہا پسندی نفرت انگیزی تشدد اور فرقہ پرستی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی , ملک میں امن قائم کرنے کے لئے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا ۔

کرکٹ لیگ کے ذریعے کھیل کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا جس سے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے علاوہ آگے بڑھنے دوسروں کا احترام کرنے منشیات و دیگر جرائم کی خلاف اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پاکستان پیس کپتان جیسے پروجیکٹ نوجوانوں کے لئے مشل راہ ہو سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button