ڈیوٹی پر شہید ہونے والےمیپکو ملازمین کے سوگواران کوعیدی اور مٹھائی دینے کے احکامات جاری

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے سوگواران کوعیدی اور مٹھائی دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ میپکو انتظامیہ اپنے ملازمین کی خوشی وغمی میں برابر کی شریک ہے۔ ملازمین ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہم ان کے خاندانوں کے ساتھ خوشی اور غمی میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے لائن سٹاف کے سوگواران سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ رشید احمد لائن مینI(رحیم یارخان سب ڈویژن)، غلام مجتبیٰ لائن مین I (مظفرگڑھ سب ڈویژن)، تنویراحمد اسسٹنٹ لائن مین (نواں شہر سب ڈویژن ملتان)، مرادعلی لائن مین II(سٹی سب ڈویژن ملتان)، عرفان علی ڈیلی ویجر (سیکنڈکنسٹرکشن سب ڈویژن ساہیوال)، محمد مبارز قائمقام لائن مین (کرمدادقریشی سب ڈویژن)، محمد عثمان خرم اسسٹنٹ لائن مین (مروٹ سب ڈویژن بہاولنگر)، وزیراحمد لائن مین I(قادرآبادسب ڈویژن ساہیوال)، محمد ابو زر کرین آپریٹر(کوئٹہ روڈسب ڈویژن ڈی جی خان)، محمد سرفرازاسسٹنٹ لائن مین (رورل سب ڈویژن لودہراں) اور محمد حنیف لائن مین II(رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد)کے سوگواران کومٹھائی اور 5،5ہزارروپے کیش عیدی دی گئی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کے تمام لائن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹول اینڈ پلانٹس (ٹی اینڈ پی)، پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹس (پی پی ای) کا سو فیصد استعمال کریں۔
لائنوں، ٹرانسفارمر ز اور پولز پر کام کرنے سے قبل پرمٹ لازمی حاصل کیاجائے۔


















