ملتان کے اہم چوک کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ دلفریب یادگار کی تعمیر شروع

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق شہر اولیاءکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے نجی سیکڑ کے خصوصی تعاون سے اہم چوک کی تزینوں آرائش کے ساتھ ساتھ دلفریب یادگار کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ۔
اس منفرد اقدام کے پہلے منصوبے کے تحت شہر کے وسط میں واقع المعروف ایس پی چوک پر شاندار یادگار کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس یادگار کو خوبصورت لائٹس اور جدید طرز تعمیر کے ذریعے دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔
یادگار پر آویزاں کلمہ طیبہ اس یادگار کو چار چاند لگارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر اولیاءکی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بابر چوک،ماڈل ٹاؤن چوک پر بھی یادگاروں کی تعمیر شامل ہے، جو کہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔
جبکہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایم ڈی اے چوک پر بنائی جانیوالی یادگار بھی تکیمل کے آخری مراحل میں ہے۔



















