Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو کے ریجنل و فیلڈ سٹورز کے افسران کی چھٹیاں منسوخ

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریجن بھر کے ریجنل و فیلڈ سٹورز کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، اور انہیں ہدایت کی ہے کہ 10تا15مئی2021ء کی تعطیلات کے دوران میٹریل کے اجراء کے لئے سٹورز میں ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طورپر میٹریل فراہم کیاجاسکے۔
منیجر میٹریل مینجمنٹ میپکو محمد صدیق کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق ریجنل سٹورز ملتان،ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور جبکہ
فیلڈ سٹورز ملتان، خانیوال،رحیم یار خان، بہاولنگر، بوریوالہ، راجن پور،مظفرگڑھ اور لیہ کے سٹورکیپرز عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں خدمات سرانجام دیں گے۔


















