ایک اور سکول بند ہوگیا، پرنسپل سمیت 5 اساتذہ کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے

ملتان میں کورونا کے وار جاری، ایک اور سکول بند ہوگیا، پرنسپل سمیت 5ااساتذہ کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ٹیسٹنگ شروع نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق ملتان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کاحملہ شدت اختیار کرگیا۔
اب تک 35سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں، سی ای او شمشیر خان بھی اومی کرون کا شکار ہوکر قرنطینہ میں ہیں ۔
جبکہ گزشتہ روز بھی 5 نئے کیس سامنے آنے پر سکول بند کردیاگیا ذرائع کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ کی پرنسپل سمیت 5اساتذہ کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے، جس کے بعد سکول بند کردیا ۔
جب کہ اس سکول کی طالبات کے ابھی ٹیسٹ نہیں لئے گئے جس کی بنا پر خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ یہاں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ،
دوسر
ی طرف محکمہ صحت کی طرف سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ٹیسٹ شروع نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارو ں سے بہت زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں اگر باقاعدہ سمپلنگ کی گئی تو مریضوں کی تعداد سینکڑوں می پہنچ جائے گی ۔
اس لئے محکمہ صحت کے حکام جان بوجھ کر اس میں لیت لعل سے کام لے رہے ہیں ۔



















