Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب پولیس سب انسپکٹر : امیدواروں کا پی پی ایس سی کا پرچہ آوٹ ہونے کا دعویٰ

پی پی ایس سی میں پولیس میں سب انسپکٹرکی بھرتی کےلئے 30جنوری کو پیپر تھا, جس کی کی وقت سے پہلے اپ لوڈ کرنے کادعویٰ سامنے آگیا.
امیدواروں کا کہنا ہے کہ یہ کی 28جنوری کو ایک ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی تھی، اس لئے پیپر منسوخ کرکے دوبارہ لیا جائے ۔
جبکہ پی پی ایس سی نے امیدواروں کا یہ دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کو ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ،جس سے یہ تاثر ابھرے کے پرچہ آوٹ ہوا ہے ۔
اس لئے شورشرابا بے سود ہے ۔



















