Breaking NewsNationalتازہ ترین
کورونا ویکسی نیشن سینڑز صرف دودن بند رہیں گے

عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کورونا ویکسی نیشن سینڑز صرف دو روز کے لئے بند رہیں گے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹرز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاون کے دیگر ایام کے دوران کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان کے بعد کورونا ویکسی نیشن سنٹرز صبح 8بجے سے شام 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسی طرح ہر جمعہ کو ویکسی نیشن سنٹربند رہیں گے۔


















