ریجنل پولیس آفیسرکا اردل روم، پولیس اہلکاروں کو سزائیں سنادی گئیں

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے اردل روم کا انعقاد کیا، اور پولیس افسران و ملازمین کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔
اپیلوں کی سماعت کے دوران ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کام کرنے والے بھی قانون اور ضابطہ کے پابند ہیں ،طمع نفسانی کی خاطر اپنے اختیار سے تجاوز کرنے والوں کو سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن،جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی، اختیارات سے تجاوز ناقابل معافی جرم ہیں ۔
اردل روم میں اپیلوں کی سماعت کے دوران جو فیصلے کئے گئے ان میں جونئیر کلرک محمد شکیل کو غیر حاضری پر سزا سنشور دی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد محمود کو مقدمے کے ملزمان گرفتار نہ کرنے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا،انسپکٹر محمد اشرف ضلع وہاڑی کو مقدمے کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر سزا سنشور ۔اسٹینو گرافر عامر رسول کو غیر حاضر ی پر دو ہزار جرمانے کی سزا دی۔
سب انسپکٹر منصور احمد ضلع وہاڑی کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا،سب انسپکٹر محمد سعید ضلع وہاڑی کے شوکاز کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر سزا سنشور دی گئی۔
انسپکٹر اختر اسلام ضلع ملتان کے شوکاز کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر سزا سنشور دی گئی۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹرمنیرالرحمان ضلع لودھراں شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا۔
سب انسپکٹر ظفراقبال ضلع خانیوال کا شوکاز کا جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹرظفر احمدضلع ملتان کا شوکاز جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا،سب انسپکٹر عار ف زمان کا شوکاز کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر سزا سنشور دی گئی،سب انسپکٹر ظفر اقبال ضلع خانیوال کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر 06 ماہ سروس ضبطگی کی سزا دی گئی،سب انسپکٹر خالد محمود ریجنل انوسٹی گیشن برانچ ملتان کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے پر داخل دفتر کیا گیا،سب انسپکٹر محمد عمران ضلع لودھراں کی سزا سنشور سے سزا سروس ضبطگی 06 ماہ میں تبدیل کی گئی،سب انسپکٹر محمد علی رضا ضلع ملتان کو سزا سنشور دی گئی،کانسٹیبل ڈرائیور تصور عباس ضلع ملتان کو سروس ضبطگی دو سال کی سزا دی گئی۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت علی ضلع لودھراں کی اپیل بر خلاف سزا جرمانہ دو ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر مسترد کی گئی ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ ضلع لودھراں کی اپیل برخلاف سزا جرمانہ آٹھ ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر مسترد کی گئی،سب انسپکٹر قیصر منظور ضلع وہاری کی اپیل برخلاف سزا سروس ضبطگی دو سال میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی،ہیڈ کانسٹیبل عرفان احمد ضلع خانیوال کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی 06 ماہ کو سروس ضبطگی 06 ماہ میں تبدیل کیا گی،۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹرلیاقت علی ضلع لودھراں کی اپیل برخلاف جرمانہ 05 ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت علی لودھراں کی اپیل برخلاف سزا سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی،کانسٹیبل ڈرائیور سہیل علی ضلع ملتان کی سزا روکے جانے ایک انکریمنٹ کو سزا سنشور میں تبدیل کیا گیا۔
ہیڈ کانسٹیبل افضل محمود کی اپیل برخلاف سزا سنشور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی،ہیڈ کانسٹیبل افضل محمود ضلع لودھراں کی سزا کی اپیل بر خلاف سنشور میرٹ پر ہونے پر منظور کی گئی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نزاکت اقبال ضلع لودھراں کی اپیل بر خلاف سزا جرمانہ 05 ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد طاہر ضلع لودھراں کی اپیل بر خلاف سزا جرمانہ 02 ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی،سب انسپکٹر کرم حسین ریجنل انوسٹی گیشن برانچ ملتان کی سز ا کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی ایک سال میرٹ پر ہونے پر منظور کی گئی،انسپکٹر تنویر احمد خالد کی اپیل بر خلاف سز ا سروس ضبطگی ایک سال بروقت اور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی۔
سب انسپکٹر محمد عمران ضلع لودھراں کی اپیل برخلاف سزا 05 ہزار میرٹ پر ہونے پر منظور کی گئی،انسپکٹر محمد زبیر انجم ضلع لودھراں کی اپیل برخلاف سزا سنشور میرٹ پر ہونے پر منظور کی گئی،سب انسپکٹر نزاکت اقبال ضلع لودھراں کی اپیل برخلاف سزا جرمانہ ایک ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی۔
سب انسپکٹرنزاکت اقبال کی اپیل برخلاف سزا جرمانہ 03 ہزار میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی، سب انسپکٹر نزاکت اقبال ضلع لودھراں کی سزا کی اپیل بر خلاف سروس ضبطگی 06 ماہ میرٹ پر نہ ہونے ہر خارج کردی گئی۔



















