Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس آگئیں، ڈاکٹر کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں ، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی ہےاور کہا بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھاسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ، میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر فیاض شال کی جانب سے تیار کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب تک نواز شریف مکمل ٹھیک نہ ہوجائیں سفر نہ کرنے کی تجویز ہے ، نواز شریف کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رپورٹ میں سفر نہ کرنے کی سفارش اب بھی برقرار ہیں، کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انھیں ہر گز سفر نہیں کرنا چاہیے اور ایئرپورٹ، عوامی مقامات پر ہرگز نہ جائیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا ہے کہ جب تک نواز شریف کی کارنری انجنیو مکمل نہ ہو، اسپتال سے دور نہ جائیں، کورونا اورمختلف امراض کی وجہ سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات ہیں۔

ڈاکٹر فیاض شال کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس وقت سٹریس کا شکار ہیں ، نواز شریف کا مکمل علاج کے بغیر لندن سے واپس جانا نقصان دہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھا سکتی ہے۔

یاد رہے اٹارنی جنرل خالدجاوید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط میں لکھا تھا کہ لگتا ہے نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے، انڈرٹیکنگ کے تحت آپ نے رجسٹرار کو تسلسل سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانا تھی، ریکارڈ کے مطابق آپ نے میڈیکل رپورٹ کے نام پر8دستاویز جمع کرائیں، آپ کی جانب سے آخری رپورٹ 8 جولائی2021 کو جمع کرائی گئی تھی۔

اٹارنی جنرل نے واضح کہا تھا کہ خط ملنے کے بعد 10دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، اور رپورٹس جمع نہ کرانے پر آپ کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button