Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈویژن میں آٹے چینی کی کوئی کمی نہیں ،کاری نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے:کمشنر ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

نا مساعد حالات سے فائدہ اٹھانے والے،عوام کی جیب لوٹنے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈویژن میں آٹے چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔محکمہ خوراک کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

دودھ کی قیمت فکس کر کے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے۔ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر کر جوائنٹ آپریش کرے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بتایا کہ احساس دستر خوان سے اب تک 7ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور انسپکشن میں مزید بہتری لائیں۔

فرد، گرداوری، کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جارہی۔ مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ڈویژن کی 495 یونین کونسل میں 11623کریانہ شاپس رجسٹرڈ کی گئیں۔

یوریا کھاد دستیابی کیلئے 300 سیل پوائنٹس فعال جبکہ 301 ڈیلرز رجسٹرڈ ہیں۔

اس ہفتے 1032 چھاپے، 3 ایف آئی آر درج،4 مقامات سر بمہر 5 گرانفروش ،ذخیرہ اندوز گرفتار،4لاکھ21ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

غیر قانونی گنا خریداری مراکز کیخلاف 290 چھاپے، 4 ایف آئی آر درج، 4 گرفتار،18 مقامات سربمہر، 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں چینی کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے انسپکشن جاری ہے، اور اس کی دستیابی کیلئے 538 چھاپے،41ہزار7 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔15فلور ملز کو شوکاز،1 مل کا کوٹہ معطل، 41لاکھ، 68ہزار 4سو66روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈویژن کے131 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے45913 چھاپے مارے۔ 71لاکھ42ہزار2سو روپے جرمانہ، 85ایف آئی آر درج، 224گرفتاریاں کیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈویژن میں61 ڈی سی کاؤنٹرز پر روزانہ744600 روپے کی خریداری کی گئی۔

7 کریانہ ہول سیل پوائنٹس پر 543870 روپے،14 پھل سبزی پوائنٹس پر 773966 روپے کی خریداری ہوئی۔ڈویژن میں 14 کسان پلیٹ فارم مکمل فعال ہیں۔

25 سہولت بازاروں میں آٹا کے 10 کلو کے 33775 تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ7681 کلو آلو، 7176کلو ٹماٹر، 8189کلو پیاز فروخت کیا گیا۔

احساس بازار اور ریڑھی بازار پر عوام کا رش اس کی کامیابی کا ضامن ہے۔عوام کو اشیا ءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2657چھاپے، 3 مقدمات درج، 3 لاکھ46 ہزار روپے جرمانہ، 5 مقامات سربمہر کئے گئے۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button