Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت سے معاملات ٹھیک ہوجائیں تو مودی کو دورہ پاکستان میں مہینہ نہیں لگےگا، میاں منشا

معروف صنعت کار اور بینکار میاں محمد منشا نےکہا ہےکہ مستقل دشمنی کبھی نہیں ہوتی، دنیا نے 2 بڑی جنگیں لڑیں، بالآخر امن کے راستے پر آنا پڑا، ہمیں بھی بھارت سے تعلقات ٹھیک کرکے تجارت پرکام کرنا چاہیے۔

لاہور چیمبرکےدورےکے موقع پر صنعت کاروں سے گفتگو میں میاں منشا کا کہنا تھا کہ غربت کا مقابلہ کرنے کےلیے آگے بڑھنا ہوگا، مجھے علم ہےکہ بھارت سے پس پردہ بات چل رہی ہے، اگر معاملات ٹھیک ہوجائیں تو مودی کو پاکستان کا دورہ کرنے میں ایک مہینہ نہیں لگےگا۔

میاں منشا کا کہنا تھا کہ کرپٹ کرپٹ کی گردان چھوڑ کر ملک کو بچانا ہوگا، معیشت ٹھیک نہ ہوئی تو خدانخواستہ ایک اور بنگلا دیش بن جائےگا، نیب روز کسی نہ کسی کی پگڑی اچھال رہا ہوتا ہے،نیب کو بند کردینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی نجکاری سےممکن ہے، ریلوے، پی آئی اے اور ائیر پورٹس کی نجکاری کردیں، ادارے بہتر ہوجائیں گے، بیوروکریسی میں ریفارمز لانےکی ضرورت ہے، سرکاری اداروں سے غیر ضروری افرادی قوت کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کر دینا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button