بلدیاتی الیکشن مئی کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن مئی کے آخری ہفتے میں ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن جلد نئے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
قبل ازیں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید بھی کہہ چکے ہیں کہ 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں۔
ہر شہری اپنے بلدیاتی نمائندے خود چنے گا، 19 جنوری کو ہونے والی تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام لیکر آ رہے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لوکل سیلف گورنمنٹ ڈپلومہ متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید نے بتایا کہ نئے بلدیاتی ایکٹ میں سپیشل پرسنز کی سیٹ کا اضافہ کیا ہے۔
یوتھ اور ٹریڈرز کوبھی نمائندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ہر انتخابات سے پہلے بلدیاتی ایکٹ میں ہونے والی تبدیلی کو روکا جائے ۔
اس موقع پر ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کرانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے سپرد ہے۔



















