رمضان سے پہلے رمضان بازار بند ہوگئے

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان کے11 رمضان بازار گزشتہ روز بند کر دئے گئے ہیں۔
ضلع کے گیارہ رمضان بازاروں میں10 کلو آٹے کے 5لاکھ91ہزار 917 بیگ رعائیتی نرخول پر سیل کئے گئے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی دئے جانے پر 10 کلو آٹے کا بیگ375 روپے میں شہریوں کو فراہم کیا گیا۔
ضلع کے11رمضان بازاروں میں1ہزار میٹرک ٹن چینی فروخت کی گئی۔شہریوں کو سب سڈی پر فی کلو چینی 65 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے رمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد پر تمام متعلقہ محکموں کے سٹاف اور افسران کوشاباش دی ہے۔
علی شہزاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرارز، سیکرٹری آرٹی اے اور ڈی ایف سی کو ویل ڈن کہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کو کامیاب بنانے کے حوالے سے محکمہ خوراک، انڈسٹریز،.زراعت، کارپوریشن ،تحصیل کونسل اور سول ڈیفنس کے کردار کو سراہا ہے اورانہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز اور تمام متعلقہ محکموں کے سٹاف کی تعریف کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں نے شہریوں کو بھرپور انداز میں ریلیف فراہم کیا اور حکومت کی طرف سے سب سڈی کے تحت فراہم کی گئی اشیاء عوام تک پہنچانے میں ہر محکمے نے کردار کیا۔
یاد رہے کہ ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر 50 ہزار سے زائد صارفین روزانہ ضلع کے 11 رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے وزٹ کرتے تھے۔


















