Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم کا دہشت گردوں کو حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام
وزیراعظم عمران خان نے پنجگور اور نوشکی میں فوجی کیمپوں پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجگور اورنوشکی میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہمارے بہادر جوان عوام کی حفاظت اور دفاع کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔



















