Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایم سی گرلز ہائی سکول ممتاز آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ممتاز آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ہیڈ مسڑیس شمائلہ بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے 5فروری کا دن ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہم جہدوجہد کرتے رہیں گے اور جلد ہی کشمیری شہدا کا خون رنگ لائے گا اور کشمیری بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرکے رہیں گے۔
ہم ہر قدم اور ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں تقریب میں مس رومیسا محمود، مس شازیہ مس گل بی بی، مس نادیہ مظفر نے ایونٹ کو مینج کیا۔
اس موقع پر پر طالبات قراۃالعین. حبہبہ نعیم. کشف. بشری وسیم. آمینہ عمران نے تقریر اور ٹیبلو پیش کئے اور کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔



















