زرعی یونیورسٹی میں پراجیکٹس کی نمائش

ایم ایس زرعی یونیورسٹی میں زرعی جامعہ ملتان اورآسٹریلین سنٹر انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کے باہمی تعاون سےACIAR پراجیکٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل اور چیئرمین پارب ڈاکٹر عابد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل اور زراعت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
مزید کہا کہ اس کامیاب پروگرام میں پیش کیے گئے منصوبے کسانوں سے کھیتوں تک جانے چاہئیں تاکہ ان کے مسائل کا ادارک ہو سکے۔
انہوں نے اس موقع پر وائس چانسلر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ وہ ساؤتھ پنجاب کے کسانوں کی بہترین ترجمانی کر رہے ہیں۔
اس بات پر زور دیا کہ ریسرچ اور اکیڈمیا کو ساتھ ساتھ رکھا جائے۔
سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اورسبسڈیزکو کسانوں تک بہترین انداز میں پہنچانا چاہیے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔
انہوں نے وائس چانسلر کی ساوتھ پنجاب میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے اپنے بھرپور ساتھ کی یقین دہانی کروائی۔
ڈاکٹر عابد محمود نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ہمیں انڈسٹری ریسرچ اور اکیڈمیا کو ملانے کے لیے منصوبے دینے چاہیے جو کسانوں کے مسائل کو اچھے طریقے سے حل کرسکیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں بھیACIAR کے ساتھ مل کر کسانوں کے درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
مزید کہا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ہمیشہ انڈسٹری ریسرچ اور اکیڈیمیا کو ساتھ ساتھ لے کر چلی ہے۔ تاکہ کسانوں کے مسائل فیلڈ کی سطح پر حل کئے جا سکیں۔ آج اسی محنت کا صلہ ہے کہ زرعی جامعہ یو ای گرین میٹرک میں پاکستان میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔
آخر میں تمام شرکاء نے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پرACIAR کنٹری ہیڈ ڈاکٹر منور کاظمی , ڈاکٹرشفقت سعید، ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈاکٹرمبشر مہدی، ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر عمر فاروق،ڈٓکٹر اختر حمید سمیت دیگر فیکلٹی اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



















