Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عیدالفطر کی تعطیلات میں نئے کنکشنوں کی فراہمی بنا نے کی ہدایت

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران میپکو ریجن میں بجلی کی بہتروولٹیج کے ساتھ ترسیل جاری ہے۔

سرکاری تعطیلات کے دوران بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور ڈسٹری بیوشن میں جنرل منیجرز، چیف انجینئرز اور سٹاف مسلسل خدمات سرانجام دے رہاہے۔

صارفین کے نئے کنکشنوں کی زیر التواء درخواستوں پرمیٹرز کی تنصیب کے لئے آپریشن سرکلوں کو میٹریل فراہم کردیاہے اور تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عیدالفطر کی تعطیلات میں نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے سٹورز سے میٹریل حاصل کرکے میٹرز کی تنصیب شروع کی جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ کوارٹر ارسال کی جائے۔

تعطیلات کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے اورچوری کی مد میں نقصان پہنچانے والے صارفین کو جرمانے عائد کرکے وصولیاں بھی کی جائیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیجی جائیں اور جرمانوں کی وصولی کے بعد کنکشنز بحال کئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button