Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کشمیر بنے گا پاکستان ۔ زکریا یونیورسٹی نعروں سے گونج اٹھی

کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیاگیا۔

جس کی قیادت پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کی، جبکہ ریلی میں ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، رجسٹرار صہیب راشد خان، پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری ، ڈاکٹر وسیم اشرف، ڈاکٹر انیس الرحمن ، ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، ڈاکٹر طاہر اشرف ، ڈاکٹرفواد رسول ، سیکورٹی آفیسر زاہد اقبال و دیگر فیکلٹی ممبرز و طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیرکی آزادی کے لیے پینافلیکس بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے نعرے درج تھے۔

اس موقعہ پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کہاکہ کشمیر کی آزادی تک ہم چین نہیں بیٹھیں گے اور عالمی طاقتوں کو اب اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ تاکہ کشمیری اپنا حق حاصل کرسکیں اور سکھ کا سانس لے سکیں۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ز ڈاکٹر فواد رسول نے کہاکہ بھارت نے جو ظلم و تشدد کی داستان مقبوضہ کشمیر میں رقم کی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ اور جلد از جلد کشمیر کو آزاد کرانا ہوگا۔

ریلی میں شریک دیگر شرکاء نے بھی اس موقع پر خطاب کیااور مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے فوری آزاد کرایاجائے۔

دریں اثناء طلباء طالبات نے کشمیر ڈے کے حوالے سے پوسٹر کمپٹیشن کا بھی انعقاد کیاتھا۔
جس میں طلباء نے اپنے ہاتھ سے تیار کردہ پوسٹر آ ویزاں کیے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button