Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

یہ تقریب یونیورسٹی میں جاری تین روزہ سرگرمیوں کا ایک حصہ تھا۔ تین روزہ سرگرمیوں میں مباحثہ ، مقالہ نگاری، ڈرامہ ، تقاریر اور سیمنار کا انعقاد کروایا گیا۔

سیمینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ مسلمانوں نے وحدت انسانیت کے اصول پربرصغیر کی اقوام میں عمرانی معاہدہ کروایا۔

اس خطے کی عوام کو بلاتفریق رنگ نسل ، مذہب حقوق دیے ۔ اس خطے کو ترقی دے کر دنیا کی معاشی طاقت بنادیا۔

یورپی اقوام نے برصغیر میں ڈیوائڈ اینڈ رول کے اصول پر حکمرانی کی اوربرصغیر کی اقوام کو رنگ نسل، مذہب کی بنیاد پر ایک دوسرے کے مقابلے پر لاکھڑا کیا، معاشی طور پر کمزور کرکے اسے مقروض بنادیا۔ یہاں کی ریاستوں اور خطوں کو تقسیم کردیا ، اسی تقسیم کا شکار وادی کشمیر بھی ہوئی۔

اس دور میں قوموں کی آزادی کے لیے جدید دو ر کی حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

نوجوانوں کو انتہاپسندانہ تصورات کی طرف جانے کی بجائے اجتماعی تصور کے ساتھ ، شعوری بنیادوں پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ موجودہ دور کی حکمت عملی بدل چکی ہے۔ یہ دور جدید آلات کا ہے ۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔یہ دور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کا ہے، بہتر حکمت عملی کے ساتھ اپنے بات کہنے اور درست سمت میں بڑھنے کا ہے۔
کشمیری عوام سے محبت ہمارے شعور کا حصہ ہے۔

تقریب میں طلباء و طالبات نے کشمیری عوام کے لیے جذبات سے بھرپور تقاریر پیش کیں۔ٹیبلو پیش کرکے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی عکاسی کی اور شرکاء سے داد وصول کی۔

رئیس الجامعہ نےتقریبات میں بھرپور حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر حماد، کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر مبشر مہدی ، ڈاکٹر جنید ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم ڈاکٹر عثمان جمشید رجسٹرار عمران محمود اور یونیورسٹی کی فیکلٹی و اسٹاف ، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کے اختتام پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ، اور رئیس الجامعہ نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button