Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کیا پاکستانی پی ایچ ڈی بیرون ممالک کے پی ایچ ڈی سےکمتر ہیں؟

ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلرکی تعیناتی کےلئے غیر ملکی پی ایچ ڈی سکالر کو پاکستانی سکالر پر فوقیت دے دی ۔

ایچ ای ڈی نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تعیناتی کےلئے سرچ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور ساتھ ہی وائس چانسلر ز کی تعیناتی کا فارمولہ بھی پیش کردیا۔

جس میں غیر ملکی پی ایچ ڈی امیدواروں کو پاکستانی سکالر زپراضافی نمبر کی برتری دی گئی ہے ٹاپ 100 یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کرنے والے فرد کو 25 نمبرملیں گے پاکستان سے پی ایچ ڈی کرنے والے کسی بھی فرد کو 13 نمبر ملیں گے۔

اس معیار میں قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ ، گرانٹ ، پیشہ ورانہ اداروں کی یادداشت ، قانونی اداروں کی رکنیت ، کتابیں ، پالیسی دستاویزات ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات اور متعدد دیگر شامل نہیں ہیں ، اس طریقہ کار سے صرف وہ ہی استفاد کرسکیں گے جو غیر ملک سے پی ایچ ڈی کرکے آئے ہوئے ہیں یا ابھی بھی بطور وی سی کام کررہے ہیں ، اس طریقہ کار میں اس بات کو بھی نظر انداز کردیا گیا ہے کہ امیدوار کے خلاف بدعنوانی کا کوئی مقدمہ تو نہیں ہے اور وہ کس کردار کا حامل ہے۔

اس صورتحال میں اساتذہ کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی پی ایچ ڈی بھی دنیا کی دیگر یونیورسٹی پی ایچ ڈی کرنے والوں سے کم نہیں ہیں ، یہ ایک کمزور فارمولا ہے جس کے نتائج منفی ہوں گے ، اعلیٰ حکام وائس چانسلر کی تعیناتی میں اس طریقہ پر نظر ثانی کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button