Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کریں گے

دورہ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کاتاریخی دورہ کریں گے۔ عمران خان23سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے.
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے صدرپیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے دورہ روس میں اعلیٰ سطح کاوفدبھی وزیراعظم کےہمراہ جائے گا۔
روس کا دورہ فروری کے آخر میں کیا جائےگا اور دورے سے متعلق حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ دورہ میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 2011 میں روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا۔



















