Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف پارٹنرز کو ادائیگی کےلئے دو ارب 90 کروڑ روپے جاری

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کے احکامات پر پیف پارٹنرز کو ماہ جنوری اور فروری 2022کی پیمنٹس بشمول بقایا جا ت ادا کر دیے گئے ہیں۔

ایم ڈی پیف کی جانب سے 2ارب 90کروڑ کے چیکس سائن ہو کر بنک میں جمع ہو چکے ہیں۔ پیف پارٹنرز کو اُن کے اکاؤنٹس کے ذریعے پیمنٹس اور بقایا جات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق پیف پارٹنرز کو ماہ جنوری اور فروری 2022کی پیمنٹس جاری کی گئی ہیں۔

ایف اے ایس اور این ایس پی پروگرامز سے منسلک پیف پارٹنرز کو نئے داخلوں کی مد میں دوسرے اور تیسرے راؤنڈ کے بقایا جات ان پیمنٹس کے ساتھ ادا کیے گئے ہیں۔

ای وی ایس سے منسلک پیف پارٹنرز کو پہلے، دوسرے اور تیسرے راؤنڈ کی نیو نومینیشن کے بقایا جات کی ادائیگی کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ای وی ایس پارٹنرز کو تعلیمی سال 2020-21میں دوسرے راؤنڈ کی نیو نومینیشن کے بقایا جا ت بھی ادا کر دیے گئے ہیں۔

ای وی ایس فیز 16کے سکروٹنی کمیٹی کے تصدیق شدہ سکولز کے چار ماہ (اپریل تا جولائی 2021) کے بقایا جات بھی ان پیمنٹس کے ساتھ ادا کیے گئے ہیں۔

مزید برآں تعلیمی سال 2021-22میں داخلوں کے چوتھے دور کا دورانیہ 17دسمبر 2021تا 10 جنوری 2022 تک تھا، اس دوران کیے جانے والے نئے داخل شدہ 2لاکھ سے زائد بچوں کے ب فارم کی نادرا سے تصدیق کے بعد ان کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے، یہ عمل مکمل ہوتے ہی ان کے بقایا جات بھی داخلے کی آخری تاریخ سے پیف پارٹنرز کو ادا کر دیئے جائیں گے۔

پیف پارٹنرز کی پیمنٹس کے حوالے سے تمام پروگرام ڈائریکٹرز کو ایم ڈی پیف کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پیف پارٹنرز کی پیمنٹس میں کوئی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایم ڈی پیف نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد سے پیف پارٹنرز کے مسائل حل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور پیف پارٹنرز کے پیمنٹس کے نظام کو بہت بہتر کر دیا ہے۔

ایم ڈی پیف نے تمام پیف پارٹنرز کو اپنے پیغامات اور سرکلرز کے ذریعے یقین دہانی کروائی ہے کہ پیف کے اکاؤنٹس میں فنڈز موجود ہونے کی صورت میں مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں پیف پارٹنرز کوتصدیق شدہ بچوں کی پیمنٹس ہر مہینے کی دس تاریخ تک ایڈوانس ادا کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button