Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر سیمینار، استاد مسجد نبوی کی خصوصی شرکت

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی استاد مسجد نبوی المدینۃ المنورۃ،الشیخ المقری محمد سعد نعمانی تھے۔

سیمینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔

مہمان خصوصی استاد مسجد نبوی محمد سعد نعمانی صاحب نے فرمایا کہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے کہ اس نے ہمیں حضور اکرم ﷺ کا امتی بنایا۔ اس کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور اکرم ﷺ کا خلق قرآن حکیم تھا۔ قرآن پڑھ کر حضور اکرم ﷺ کی سیرت کا علم ملتا ہے۔

آپ ﷺ خلق عظیم کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔آپ نے طلباء و طالبات کو متوجہ کیا کہ وہ قرآن حکیم کو سمجھ کر پڑھیں۔ قرآن عربی میں ہے اسے عربی لہجہ میں پڑھنے کی کوشش کریں۔

اسلام آسان دین ہے جو ہر عمل پر نیکی دیتا ہے۔ آپ زندگی میں جو کام بھی کرتے ہیں اسے سنت نبوی کے مطابق کریں وہ آپ کی عبادت بن جائے گا۔

اللہ گناہ گاروں کی بھی سنتا ہے، اپنے لیے خودبھی دعا مانگیں، دوسروں سے بھی کہیں اور دعاؤں کو اپنا معمول بنائیں۔

اللہ فرماتے ہیں کہ میں دعامانگنے والوں کی دعاکا جواب دیتا ہوں۔ اللہ کے شکر کو اپنی عادت بنائیں۔اللہ فرماتے ہیں جو میرا شکر ادا کرتا ہے میں اسے مزید دیتا ہوں۔

جو اللہ کے ذکر سے غافل ہوجاتے ہیں ان کی زندگی تنگیوں میں چلی جاتی ہے۔ اعلیٰ اخلاق کو اپنائیں۔

اخلاق یہ نہیں کہ کسی مالدارکی، اعلیٰ منصب والے کی تو عزت کریں، عام آدمی سے گفتگوبھی اچھے سے نہ کریں۔ حضور اکرم ﷺ پر درود پاک کی کثرت کریں۔

آپ نے کہا کہ اللہ کی عبادت، رسول اللہ کی اطاعت، مخلوق کی خدمت دینی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔ لیکچر کے اختتام پر انہوں نے مسحور کن آواز میں تلاوت کی۔ اسی طرح مکہ کے معروف قراء کی آواز میں تلاوت قرآن پا ک پیش کی۔

سیمینار کی تکمیل پر رئیس جامعہ نے ان کی آمد پر تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔اور ان کی آمد کو یونیورسٹی کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔ طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ و ہ ان باتوں پر عمل کریں۔ مہمان خصوصی کو یونیورسٹی کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

آخر میں یونیورسٹی میں مہمان خصوصی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ہمراہ پودا بھی لگایا گیا۔

اس موقع پر رجسٹرار عمران محمود،محمدرفیق فاروقی،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عبد الرشید سمیت دیگر فکلٹی و اسٹاف اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button