Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کے جوابات آن لائن کردئے گئے

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد، 30 جنوری کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات جاری کر دیئے گئے۔

ملک بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ایل ایل بی میں داخلوں کے لئےلاء ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کے حتمی نتائج کا اعلان کرنے سے قبل ایچ ای سی نے پوچھے جانے والے سوالات کی جوابی کاپیاں جاری کر دی ہیں۔

ایچ ای سی نے پانچ مختلف کیٹگریز کے سوالیہ پرچوں کے الگ الگ جوابات جاری کئے ہیں ، طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جوابات کی تصدیق ان جوابی کاپیوں کے ذریعے سے کر سکتے ہیں۔

لاء ایڈمیشن ٹیسٹ دینے والے طلبہ مذکورہ جوابی کاپیاں ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button