Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین کا قافلہ آج اسلام آباد روانہ ہوگا

پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام اساتذہ کے حقوق کے سلسلے میں کل 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے پی ٹی یو کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین اور دیگر اساتذہ رہنماؤں کی قیادت میں قافلے آ ج 9 فروری بروز بدھ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو ں گے ۔

اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے اساتذہ کے تحفظات دور نہ کئے تو پھر جگہ جگہ احتجاج ہوگا۔

اسی لئے نیازی حکومت اساتذہ کودرپیش مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی،یوٹیلیٹی بلز،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے ہزاروں اساتذہ آ ج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button