Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں سائبرسیکورٹی کے حوالے سے سیمینار

ویمن یونیورسٹی ملتان میں سائبرسیکورٹی کے حوالے سے سیمینار ہوا، جس میں ایف آئی اے کے حکام نے طالبات کو بریفنگ دی ۔
سیمینار کا اہتمام کیریئر کونسلنگ سینٹر نے کیا تھا ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹیگیشن(سائبرکرائم) ایف آئی اے محمد ہاشم علی نے کہا کہ سائبر کرائم اور اس کی انجام کے بارے میں طالبات کی رہنمائی کی ، اور بتایا کہ کس طرح طالبات اور فیکلٹی ممبران سائبر کرائم سے خود کو کیسے بچا سکتے ہیں اور ایسے واقعات کی صورت میں کہاں پر رابطہ کیا جائے ۔

انہوں نے ایف آئی اے کی سائبر کرائم کے خلاف کوششوں اور تحقیقاتی ٹیم کی مدد سے متاثر کو مختصر وقت میں انصاف ملنے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر لیکچرار نوشین ترین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ طالبات سائبرکرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے آن لائن رابطوں کا خیال رکھیں۔

کسی ناگہانی صورتحال میں ویمن یونیورسٹی کے ہراسمینٹ مانیٹرنگ آفیسر کو رپورٹ کریں۔

علاوہ ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر وِنگ میں بھی رپورٹ درج کروائی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button