Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شہباز سینیئر نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پہنچ گئے

ہاکی کے عالمی چمپیئن و مایہ ناز کھلاڑی شہباز سینیئر نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، اور یونیورسٹی میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام ہاکی پراجیکٹ کے سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی۔

لیجنڈ اولمپیئن شہباز سینیئر کی زکریایونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی میں بچھائی جانے والی آسٹروٹرف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، جس میں سپورٹس پراجیکٹ انچارج ڈاکٹر فرحان میر ، ایچ ای سی کامیاب جوان پروگرام آفیشلز ڈاکٹر جاوید علی میمن ، محمد رضوان اور ملتان ہاکی کے حامد چوہدری نے شرکت کی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین شہباز سینیئر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پہنچے تو انہوں نے زکریایونیورسٹی کے زیراہتمام سپورٹس پراجیکٹ بارے بریفنگ میں شرکت کی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس پہنچنے پر بی زیڈ یو سپورٹس سنٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرحان میر نے پاکستان کے ریکارڈ ساز کھلاڑی اولمپئن شہباز سینیئر کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو اکبر کنڈی نے دنیائے ہاکی کے لیجنڈ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اس موقعہ پر ایچ ای سی کامیاب جوان پروگرام کے آفیشلز ڈاکٹر جاوید علی میمن اور محمد رضوان بھی موجود تھے۔

شہباز سینیئر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کا ویژن پڑھا لکھا سپورٹس مین اور اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں میں خاص کر یونیورسٹیز کو مختلف کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہاکی کا سنہرا دور واپس لانے کے لیے ہاکی کھیلنے کی جدید سہولیات کا جال گراس روٹ لیول تک بچھانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ فیڈریشن میں برسہا برس سے ایک ہی عہدیدار بیٹھے ہوئے ہیں قومی ہاکی کو فتوحات کے ٹریک پر لانے کے لیے وزیراعظم کا تعلیم اور اور کھیل کے ساتھ ساتھ مشن انقلاب لائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں آسٹرو ٹرف سے ہاکی کو اس خطے میں ایک نئی پہچان ملے گی۔اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی سے نامور کھلاڑی پیدا ہوں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت زکریایونیورسٹی کو ملنے والے جدید اسٹرو ٹرف ہاکی کے میدان اور سپورٹس ریسورس سنٹر طلباء طالبات کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کریں گے ۔اور نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ ملک بھر اور بیرون ممالک سے زکریایونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبہ میں قومی کھیل ہاکی سے دلچسپی کو بڑھا ئے گا۔

بریفنگ میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد فاروق ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ڈاکٹر تنویر احمد نے بریفنگ دی۔جاوید علی میمن نے ہاکی پراجیکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔اور کا میاب جوان پروگرام کے مقاصد کو اجاگر کیا۔

انہوں نے زکریایونیورسٹی کو مستقبل میں اہم یونٹ دینے کا اندیہ بھی دیا۔ ہاکی آرگنائزر حامد چوہدری نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں پہلے ہاکی کا صرف ایک جدید میدان بہاول پور میں تھا۔ اب زکریایونیورسٹی سمیت ملتان کو تین جدید ہاکی میدان میسر آئیں گے۔

وزیراعظم کا یہ اقدام قابل تحسین ہے تمام شرکاء نے ڈائریکٹر سپورٹس میل ترس محی الدین اور فی میل عابدہ خان کے ہمراہ ہاکی پراجیکٹ کی جگہ کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر فرحان میر نے شرکاء کو نہ صرف سائٹ کے انتخاب کی وجوہات بیان کی بلکہ سپورٹس کی بہتری کے لیے ہونیو الے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور شہباز سینیئر نے شرکاء کے ساتھ شجرکاری کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button