فیکلٹی ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ورکشاپ کا انعقاد

فیکلٹی ویٹرنری سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سیمینار ہال میں جدید تشخیصی طریقہ کار کے ذریعے پولٹری میں موجود بیماریوں کی تشخیص پر دو روزہ تیسری قومی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کا شکریہ اداکیا، اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر رانا سجاد ارشد ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ سیکرٹری ورلڈ ویٹرنری پولری ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد کاشف سلیمی اور جنرل منیجر غازی برادرز پاکستان ثاقب وحید کی بھی تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ ٹریننگ ورکشاپ کے معزز شرکاء میں سینیئر ریسرچ آفیسر پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی ، ڈاکٹر خالد نعیم خواجہ ، ڈاکٹر سلمان لطیف بٹ ، پروفیسر ڈاکٹر سید احتشام الحق ، ڈاکٹر فیصل رشید اور پولٹری سیکٹر سے وابستہ بیشتر ماہرین شامل تھے۔
یہ ٹریننگ ورکشاپ افتتاحی تقریب ، ٹیکنیکل سیشن اور دو ٹریننگ سیشنز پر مشتمل تھی۔
ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود ا ختر نے فیکلٹی میں موجود تمام تر لیبارٹری اور ان میں موجود پولٹری اور لائیوسٹاک فارمرز کے لیے تشخیصی سہولیات پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے پولٹری سیکٹر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پولٹری سیکٹر لائی سٹاک کا ایک متحرک ذیلی ادارہ ہے اور اس سیکٹر سے پاکستان پولٹری پروڈکشن کے لحاظ سے بین الاقوامی سے جنوبی پنجاب میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔
فیکلٹی کا انفراسٹکچر ، جدید آلات سے ڈاکٹر مسعود اختر لیبارٹری موجود ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور ا کبر کنڈی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولٹری سیکٹر سے عام ا ٓدمی کی ضروریات زندگی پوری ہوتی ہیں اور بہترین خوراک میسر ہوتی ہے اور اس سیکٹر کی اہمیت کو کسی طرح بھی رد نہیں کیاجاسکتا ۔
ڈاکٹر رانا سجاد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہ نوجوانوں کو پولٹری سیکٹر میں اپنا نمایاں کردا ادا کرنا چاہیے اور اپنے زیادہ وقت میں پولٹری فارمرز کی بقاء اور بہتری کے لیے محنت اور دلجوئی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
ورکشاپ سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ ورکشاپ میں اساتذہ و طلباء طالبات نے شرکت کی۔



















