Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے پروگرام پر آئندہ مالی سال میں 5 ارب چالیس کروڑ مختص کرنے کافیصلہ

ٹیوٹا کی سکینڈ شفٹ کو بڑھانے کا فیصلہ

بے روزگاری کے خاتمے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے پروگرام پر آئندہ مالی سال میں 5 ارب چالیس کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ، ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کپسٹی کو مزید بڑھا جائےگا، کپسٹی بڑھا کر 90 ہزار مزید طلبہ کو کورسز آفر کئے جائیں گے جس سے مستفید ہونے والے طلبہ کی سالانہ تعداد ایک لاکھ 57 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

نئے مالی سال میں پنجاب روزگار سکیم کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے نوجوانوں کو دو ارب کی لاگت سےقرض دیے جائیں گے۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کی کپسٹی مزید بڑھائی جائے گی,سیکنڈ شفٹ میں نوجوانوں کو ہنر مند کورسز کروانے پر ایک ارب چالیس کروڑ خرچ کیا جائے گا,ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ کپسٹی بڑھانے سے مزید 90 ہزار نوجوانوں کو ٹیکنیکل کورسز افر کیے جا سکیں گے، جس سے سالانہ مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار ہو جائے گی۔

ٹیوٹا اداروں میں سیکنڈ شفٹ میں 57 شعبہ جات میں کورسز آفر کیے جائیں گے, سیکنڈ شفٹ میں چائنیز زبان، ڈرائیونگ کورسز ، انگلش لینگویج کورسز ، آئی ٹی کورسز ، ہاسپٹیلیٹی کورسز اور کنسٹرکشن سیکٹر کورسز آفر کیے جائیں گے۔

نئے مالی سال میں پنجاب روزگار پروگرام کو دو ارب، ٹیکنیکل کورسز کے لیے ہنر مند نوجوان پروگرام کو 60 کروڑ، ٹیوٹا کو دو ارب جبکہ پی وی ٹی سی کو 80 کروڑ دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button