Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : عید پر شہر کی صفائی کا خصوصی ٹاسک ، عملہ متحرک ہوگیا

لاک ڈاون کی چھٹیوں کے باوجود ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز گزشتہ روز شہر کی صفائی میں مصروف رہے۔

سپیشل صفائی سکواڈ کو بھی اندرون شہر کی خصوصی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

گلگشت،گھنٹہ گھر، حضوری باغ روڈ، واٹرورکس روڈ، ممتاز آباد اور اندرون شہر کی خصوصی صفائی کی گئی۔

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے لاک ڈاون کے دوران صفائی پلان کے بارے میں بتایا کہ کمپنی کے آپریشنل اور ورکشاپ سٹاف کی تین چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حکومت کی طرف لاک ڈاون کی چھٹیوں کے باوجود کمپنی ورکرز 11, 13 اور14مئی کو صفائی کی خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی ورکرز عید، محرم، ربیع الاول سمیت ہر قومی اور مذہبی تہوار پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔

شہر اولیاء کی خوبصورتی اور صفائی کمپنی ورکرز کی مرہون منت ہے اور ہمیں اپنے ورکرز پر فخر ہے۔

فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ شہر میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

شہری گلیوں اور سڑکوں میں کوڑا اور کچرا پھینکنے سے اجتناب کریں ، کوڑا اور کچرا کمپنی ورکرز کے حوالے کریں یا ویسٹ بِن اور کنٹینر میں ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے دوران شہری اپنے گھر رہیں اور وباء سے محفوظ رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button