Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کی ٹیمیں سرگرم : بجلی چور پکڑے گئے ، کھمبے پرچڑھا پرائیویٹ الیکٹریشن گرفتار

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل کی ٹیموں 19افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

حسن آباد میں پرائیویٹ الیکٹریشن کے پول پر کام کرنے سمیت تمام بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے۔

شجاع آباد میں میپکو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست بھجوادی گئی۔

بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرکے بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین میپکو کسٹمرسروسز سنٹر ملتان سرکل تاج محمود قمر کی سربراہی میں ایس ڈی او حسن آباد سب ڈویژن شیخ عمران اور سٹاف پر مشتمل ٹیم نے بدھلہ روڈ سے عبدالستار اور اسرار فرید کو میٹرز ریورس کرکے،میوکالونی سے محمد افضل کو ڈائریکٹ سپلائی، چاہ ڈھولے والا سے بشیراحمد کو میٹرٹمپرڈ کرکے، المصطفیٰ کالونی سے نیاز وزیر کو ڈائریکٹ سپلائی، چاہ ہمڑوالا سے زبیر حسین کو میٹرکی باڈی ٹمپرڈ کرکے اور موضع درانہ لنگانہ سے محمد ساجد کو میٹرمیں سوراخ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔

جبکہ پرائیویٹ الیکٹریشنوں غلام اصغر اور محمد ذیشان کو غیر قانونی طورپر بجلی کے کھمبوں پر چڑھ کر کام کرتے ہوئے پکڑا ، اور ان کے خلاف مقدمات در ج کروادئیے گئے ہیں۔

جبکہ ایس ڈی او نیوملتان سب ڈویژن تنویر اختر کی سربراہی میں ٹیم نے منظور کالونی سے محمد یعقوب کو بوگس میٹر، محلہ صدیقیہ سے محمدا سلم کو میٹر آہستہ کرکے اور محمدندیم کو میٹرمیں لوپ لگاکر، میوٹاؤن سے اظہر حسین کومیٹر آہستہ کرکے، کچی آبادی شاہ رکن عالم سے ظفر اقبال کو میٹرریورس، بلاک ای شاہ رکن عالم سے محمد رمضان کو میٹرٹرمینل بلاک کرکے، وی بلاک نیوملتان سے نعیم طارق کو میٹرمیں خرابی کرکے اور 40فٹی ملتان سے غلام حیدر کو میٹرریورس کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

ایس ڈی او شجاع آبادسب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بستی نذر حسین سے اقبال کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

جبکہ بستی چاہ نائی والا میں میپکو ٹیم کو بجلی چوری پکڑنے پر شفیق نامی شخص نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ، اور کارسرکار میں مداخلت کی۔

ایس ڈی اوز نے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات کا اندراج کروادیا ہے ، اور بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرکے میٹرز اور پی وی سی اُتارکر قبضہ میں لے لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button