Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیشنل انشورنس کمپنی نے رواں برس کے دوران 21 ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ۔خالد حمید

نیشنل انشورنس کمپنی پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار اداکررہی ہے ،بہترین پالیسیوں کی بدولت اس سال این آئی سی ایل نے 21ارب روپے سے زائد کا بزنس کیاہے ۔

ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹوآفیسر خالدحمید نے کمپنی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ گڈگورنس کی بدولت بروقت این آئی سی ایل نے معاشی اہداف کو اپنی بہترین ٹیم کی بدولت حاصل کیاہے ۔

ان اہداف کو حاصل کرنے میں کسٹمرکیئر کو خصوصی اہمیت دی گئی جس کی بدولت بروقت کلیمز کی ادائیگی اورسروسز کوبہتر بنایا گیا ہے ۔

این آئی سی ایل ماضی میں کافی سیکنڈلز کی زدمیں رہی ہے لیکن کمپنی اب بہتر سمت کی طرف گامزن ہے ۔

کسٹمرزکوترجیحی بنیادوں پرسروسزفراہم کی جارہی ہیں جبکہ ادارہ میں بھی افسران اورملازمین کی تعمیر وترقی کے لئے اقدامات بروئے کار لاجارہے ہیں ۔

وزارت تجارت کی پالیسیوں کوسامناے رکھتے ہوئے انشورنس سیکٹرمیں مزیدبہتری لائی جارہی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ سال 2019میں این آئی سی کا مجموعی پریمیئم 10.6ارب ،2020میں 15ارب اور 2021کے اختتام پر20ارب روپے رہاجو2019کے مقابلے میں 100فیصد اور2020کے مقابلے میں 33.3 فیصد زیادہ ہے ،جبکہ اس کے مقابلے میں مجموعی صنعتی انشورنس کی پیداوارکم رہی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کمپنی کے ملازمین کی تعداد 576ہے، اس کے علاوہ کراچی ،اسلام آباد ،لاڑکانہ ،لاہوراوردوبئی میں کمپنی کے متعدد دفاتراس کی اپنی ملکیت ہیں ۔

یہ ادارہ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button