Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عید کے بعد دھمادم مست قلندر،پنجاب ٹیچریونین نے احتجاج کی کال دے دی

پنجاب ٹیچر یونین نے عید کے فورا بعد احتجاج کی کال دے دی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ڈسپیرٹی الاونس پر قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو حتمی منظوری کےلئے ارسال کر دیں ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وعدے کے مطابق عید سے قبل ڈسپیرٹی الاونس کا نوٹی فکیشن جاری کرنا تھا۔لیکن اس معاملہ میں لیت ولیل سے کام لیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اسلام آباد معاہدہ سبوتاژ کیا جا رہا ہے کیونکہ بجٹ 2021-22 میں سرکاری ملازمین کو خاطر خواہ ریلیف ملتا نظر نہیں آ رہا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے 19 مئی تک ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا گیا تو 20 مئی کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب کی کال پر پنجاب ٹیچرز یونین احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی اور آئندہ اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button