ایمپلائز ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کی سالانہ تقریب، عمرہ قرعہ اندازی میں خوش نصیبوں کا اعلان
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے
کہ پی ٹی آئی حکومت ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے‘حکومتی کاوشوں کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے‘ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت ملک وقوم سے مخلص ہے‘ بحران دربحرانوں سے نمٹنے میں کچھ وقت لگتا ہے‘عوام کو مہنگائی سے بھی نجات ملے گی اور تمام مسائل حل ہونگے‘ عوام کو حکومتی کاوشوں کا رزلٹ نظر آئے گا۔
وہ تعلیمی بورڈملتان میں ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات سالانہ سپورٹس اور عمرہ قرعہ اندازی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔تقریب میں ایم این اے محمد اورنگزیب خان کھچی‘چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ محمد قاسم‘ صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی
ایشن ملک نثار احمد‘ جنرل سیکرٹریشی شیخ عمران حسین‘ کنٹرولر امتحانات حافظ محمد اسماعیل تگہ‘سیکرٹری بورڈ سید غلام محمد بخاری بھی شریک
ہوئے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ حافظ محمد قاسم نے کہا کہ امتحانی نظام کو شفاف ترین بنادیا ہے اور طلباوطالبات کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم اور آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ تقریب میں 12خوش نصیب ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں نکلے جن میں قاسم رضا‘ عمر فاروق‘ سید عیش علی‘ حاجی عبدالجبار‘محمد قیصر‘سید محسن شاہ‘ارشد راجپوت‘محمد قاسم ودیگر شامل ہیں۔
اس موقع پرصدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد نے خطاب میں مطالبات کئے کہ سرکاری سکولز کی تعلیمی بورڈ کی فیسیں بحال کی جائیں
تاکہ تعلیمی بورڈز کو مالی بحران سے چھٹکارہ مل سکے۔مزید یہ کہ ملازمین کی گولڈن جوبلی انکریمنٹ بحال کی جائے‘ڈیٹا انٹری کمپیوٹرآپریٹرزکے سروس
سٹرکچر کا مسئلہ حل کیاجائے۔
ہر سال2بورڈ ملازمین کو سرکاری طور پر حج پر بھیجا جائے۔تقریب میں شریک دیگر مہمانان گرامی میں عالمگیر خان کھچی‘حاجی نور محمدکھنڈ‘قمر زمان جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پنجاب
اورسینئر نائب صدر سینئر سکولز سٹاف ایسوسی ایشن ایس ایس مہر اعجاز شامل تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک اور محمد جہانزیب خان کھچی نے یقین دہانی کرائی کہ صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد کی
نشاندہی پر تمام جائز مطالبات اعلیٰ حکومتی سطح پر حل کرائے جائیں گے۔
جبکہ چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے موقع پر ہی صدر ایمپلائز ملک نثار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا انٹری کمپیوٹر آپریٹرز کے سروس سٹرکچر کا مسئلہ جلد ہی حل کردیاجائے گا۔


















