تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح :منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر

منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے کہا ہے کہ واسا کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل میں رکاوٹوں اور معیار پر سمجھوتے کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی سکیموں کی موئثر انداز سےمانیٹرنگ کرکے کام کی رفتار کو مزید تیز کروائیں، تاکہ عوام فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔
انہوں نے تمام سیوریج افسران کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں سکیموں میں رکاوٹیں حائل ہیں ان کو بھی فوری دور کیا جائے۔
انہوں نے کنسلٹنٹ نیسپاک کو بھی تمام سکیموں میں کوالٹی آف ورک کو یقینی بنانے اور جاری منصوبوں کے مقامات پر شہریوں کو ہر ممکن طور پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ اور شہریوں کو ڈی واٹرنگ کے حوالے سے ریلیف دینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل سٹیشن عارف عباس، ڈپٹی ڈائریکٹرز ،حافظ وقاص،حفیظ لغاری، اسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد خضر،رانا اکرام،غلام مجتبیٰ، اصف فرانسیس سمیت نیسپاک کے ایس سی اختر محمود، آر سی اشتیاق احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی سے متعلق منصوبے کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔
جس پر انہوں نے ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی



















