Breaking NewsEducationتازہ ترین
سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ؛ طلبہ یونینز 38 سال بعد بحال

سندھ اسمبلی نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سالوں بعد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنےکا بل منظور کر لیا۔
سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل کے مطابق طلبہ انتخابات سے 7 سے 11 نمائندوں پرمشتمل یونین کومنتخب کریں گے، تعلیمی اداروں میں ہرسال طلبہ یونین کےانتخابات ہوں گے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کی سینیٹ اور سینڈیکٹ میں طلبہ یونین کی نمائندگی ہو گی، تعلیمی ادارےکی انسدادہراساں کمیٹی میں بھی یونین کی نمائندگی ہو گی۔
بل کے مطابق 2ماہ میں تعلیمی ادارے طلبہ یونین کے قواعد طےکریں گے، تعلیمی اداروں میں ہتھیار رکھنے اور لے کر چلنا ممنوع ہو گا ۔
تعلیمی اداروں میں آتش گیر مواد لانا ممنوع ہوگا ، طلبہ یونین کاکام طلبہ کی بہتری اور سماجی فلاح ہو گا۔
جمعہ کی صبح طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون نے منظور کر کے اسمبلی کو بھجوایا تھا۔


















