Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم کی کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف این سی اوسی اور وزارت قومی صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کو مزید تیز کرنےکی ہدایات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت انسداد کورونا کیلئے اقدامات پر اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےمکمل لاک ڈاؤن کےبجائےاسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا ،اسمارٹ لاک ڈاؤن سےمعاشی طور پر کمزور طبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنےکیلئے پالیسیوں کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی ، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے میں عوام کا بھرپور ساتھ رہا ۔

دنیا بھر میں جب لاک ڈاؤن کے خلاف لوگ سڑکوں پر تھے تو پاکستانی عوام نے ایس او پیز پر عمل،اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تعاون کیا، پاکستانی عوام نے ویکسینیشن میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ریلیف، اقدامات کی بدولت معاشی سرگرمیوں پر کورونا کم اثرانداز ہوا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو قربانیوں پر قوم خراج عقید پیش کرتےہیں ۔

پاکستانی قوم ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرزکی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button