Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ای روزگار پروگرام کے نئے مرحلے میں داخلے شروع

ای روزگار سنٹر این ایف سی انسٹٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس حکومت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے ای روزگار پروگرام کے نئے مرحلے میں داخلے شروع ہوگئے۔

لیب مینجر حماد انصاری کے مطابق ای روزگا پرگرام کے ذریعے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت دی جائے گی ۔

مفت کورسز میں ای کامرس,یو آئی/یو ایکس، ٹیکینکل,کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈایڈورٹائزنگ,کریئیٹو ڈیزائننگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکٹنگ اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

طلبہ کو فری لانسنگ کا تعارفی کورس‘پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی تربیت دی جائے گی، اور تین ماہ کی تربیت کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی ۔

ای روزگار سنٹرزمیں فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھربیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں۔

معاشی خود مختاری کے سفر کے آغاز کے لیے ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔

ای روزگار پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16 سالہ تعلیم ضروری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button