Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اولڈ ایج ہوم کو توسیع دیکر مزید بزرگوں کو شلٹر فراہم کرنے کافیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بے گھر برزگ شہریوں کی کفالت کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
اس سلسلے میں اولڈ ایج ہوم کو توسیع دیکر مزید بزرگوں کو شلٹر فراہم کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اولڈ ایج ہوم کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر عامر کریم خاں نے بزرگ شہریوں کے ساتھ پورا دن گزارا اور کھانا بھی کھایا۔

ڈپٹی کمشنر نے بے گھر بزرگوں کے مسائل دریافت کرکے موقع پر انکے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔

پٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم سے ملحقہ سرکاری عمارت کو اولڈ ایج ہوم میں شامل کرکے رہائشی کمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

سوشل ویلفئیر کے اداروں کو مستحکم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ شلٹر ہوم،وومن سنٹر اور دارلامان میں مثالی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

قبل ازیں ڈی او سوشل ویلفئیر محمد مزمل نے بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button