Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

زائد المعیاد اور جعلی ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے زائد المعیاد اور جعلی ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، اور میڈیکل کمپنیوں اور فارمیسی سٹورز کی چیکنگ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات کی برآمدگی پر سٹور و گودام سیل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

ضلع میں ادویات کی کوالٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 15 سے زائد میڈیکل سٹورز کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث مافیا کسی رعایت کا حقدار نہیں۔

ڈرگ انسپکٹر ادویات کی سٹوریج اور وارنٹی کی موثر چیکنگ کا آغاز کریں۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ صرف لائیسنس یافتہ افراد ہی میڈیکل سٹورز چلانے کے مجاز ہونگے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں اور ڈیلرز کو بھی ڈرگ ایکٹ کا پابند کرینگے، اور انکو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سنگین خلاف ورزیوں پر متعدد کیسز مزید کارروائی کیلئے عدالت بھیج دیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button