وزیراعظم عمران خان کا دو لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی حل 15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ سال کی حل 15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔
اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، وفاقی سطح پرمتعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کی ذمہ داری ہوگی۔
وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ، وزیراعظم آفس نے بتایا کہ صوبائی سطح پر 80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق حکومت کےپی کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا، جبکہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی 1100شکایات اور گلگت بلتستان کی 400 شکایات پر نظر ثانی ہوگی۔
وزیراعظم آفس نے کہا شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں، اور ہدایت دی کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلیٰ افسران رپورٹ جمع کرائیں۔



















