Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا اینڈ ریذیڈینٹس گروپ کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب

واپڈا اینڈ ریذیڈینٹس نے گذشتہ ایک ماہ میں کئی کامیاب کارنر میٹنگز منعقدہوئی، جن کا سلسلہ تا حال جاری ہے ۔

آج گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ جاوید اقبال کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد کی گئی، جسکا بنیادی مقصد761 اے پر واقع الیکشن آفس کا افتتاح تھا۔

اس تقریب میں تین سو رہائشیوں نے شرکت کر کے20فروری کو آنے والے ممکنہ نتائج کا پہلے سے ہی اعلان کر دیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ندیم قریشی تھے ، جنہوں نے جاوید اقبال کو یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ اس گروپ کی نہ صرف حمایت کا اعلان کرتے ہیں بلکہ وہ اس گروپ کے وکیل کا کردار ادا کریں گے، اور ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ انہیں اس پارٹی کا ممبر ہی سمجھا جائے۔

گروپ کے صدر خالد محمود نے اپنے خطاب میں ای بلاک کی صورتحال پر جامع روشنی ڈالتے ہوئے شدید رنج کا اظہار کیا، اور رہائیشیوں کو این او سی کی تعریف بتاتے ہوئے یہ بات واضح کی ہم اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اس سوسائٹی کے لئے احسن طریقے سے کام کر سکتے ہیں کیونکہ ہمیں ٹائم مینیجمنٹ پر عبور ہے ۔

تقریب کے ا سٹیج سیکرٹری اور گروپ کی جانب سے نامزد خزانچی کے امیدوار سدھیر اعوان نے اپنے خطاب میں حسبِ معمول مخالف پینل کو آڑھے ہاتھوں لیا، اور نیب کی جانب سے موصول ہونے والے چند دستاویزات شرکاکے سامنے رکھے، جن میں مخالف پینل کے صدر چوہدری ناصر سے متعلق اہم معلومات تھیں جو اب تک رہائیشیوں سے پوشیدہ تھیں۔

گروپ کے جنرل سیکرٹری امجد نواز بھٹی نے یہ مستقبل کے حوالے سے کئی منصوبے عوام کے سامنے رکھے جن میں موبائیل ایپ کا قیام،سیکیورٹی سسٹم، انفرا سٹرکچر اور نقشوں کی منظوری کے حوالے سے منصوبے شامل تھے۔

ماضی میں ایم سی کے ممبر رہ کر سوسائٹی کی خدمت کرنے والے نواب اشفاق خان نے جذباتی انداز میں خطاب کیا اور یہ جاوید اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو کام کبھی نہ ہو سکا وہ کام جاوید نے ایک ماہ میں کر کے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔

انہوں نے جاوید اقبال اور حافظ اشرف کی سرپرستی کو اس سوسائٹی کے لئے ایک نعمت قرار دیا۔

تقریب میں موجودپر و فیسر ڈاکٹر حیات اعوان، بریگیڈئیر لیاقت علی، سابق چیف انجینئیر میپکو و سرپرستِ اعلٰی واپڈا اینڈ ریذیڈینٹس گروپ حافظ محمد اشرف، انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر صلاح الدین رِند، سابق چیف ایگزیکٹیو میپکو شکیل احمد، سابق چیف انجینئیر چوہدری اصغر طاہر، سابق چیف انجینئر میپکو ہمایوں سدو زئی، سابق ایم سی ممبر چوہدری مقبول گجر اور دیگر معززین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،انصاف ڈاکٹر فورم کے صدر ڈاکٹر صلاح الدین رند نے سوسائیٹی میں رہائش پذیر ڈاکٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ ڈاکٹرحضرات غیر مشروط طور پر واپڈا اینڈ ریذیڈینٹس گروپ کی حمایت کر رہے ہیں۔

واپڈا اینڈ ریذیڈینٹس گروپ کے امیدواران حبیب الرحمن سنگھیڑا، محمد یونس سہو، ندیم سہیل، اصغر ہاشمی، خالد نذیر، رانا انور، ملک امتیاز، میاں ندیم مغل، ملک احسان رحیم، چوہدری اقبال چڈھر اور تمام عہدیداران نے حلف اٹھا کر رہائیشوں کو اپنے مشن پر ثابت قدم رہنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button