Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری تعطیلات کے دوران 11صارفین کی ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل بہاولپور عبدالکریم جمالی کی زیر نگرانی آپریشن سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز کی سربراہی چیکنگ ٹیموں نے سرکاری تعطیلات کے دوران 11صارفین کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرکے تنصیبات قبضہ میں لے لیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئیں۔ایس ڈی او اُچ شریف سب ڈویژن احمد پور ایسٹ نے بستی کوٹلہ رحمت شاہ سید تصور حسین شاہ کو،ایس ڈی او عباسیہ سب ڈویژن بہاولپور نے بستی بلوچاں سے اللہ داد، بستی جھوک سکند ر سے خدا بخش، بستی شاہد جوئیہ سے محمد شاہد، موضع جھانگی والا سے دلشاداحمد، بستی بلوچاں سے محمد اقبال،ایس ڈی او چنی گوٹھ سب ڈویژن نے بستی حضور بخش سے جعفر خان کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اسکا میٹر 9522روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر پہلے ہی منقطع ہے۔

بستی ملامھلن سے محمد جہانگیر،ایس ڈی او مبارک پور سب ڈویژن نے بستی روانی میں غلام فرید کواور بستی جانوالہ سے بلال حسین کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔

بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانے عائد کرکے تنصیبات اُتارکرقبضہ میں لے لیں اور مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں بھیج دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button