Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے 13 سکولوں کی لیب میں موجود کیمیکل ناکارہ ہوگیا ، 22لاکھ طلبا کے فیل ہونے کا خدشہ

پنجاب بھر کے 13 ہزار سے زائد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں سائنس لیب ناکارہ ہوگئیں ، سائنس لیبز میں پریکٹیکلز کیلئے کیمیکل اور آلات ہی دستیاب نہیں ہے۔

آلات کی عدم دستیابی کے باعث سکولوں میں بچوں کیلئے پریکٹیکلز کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے۔

کورونا کے باعث گذشتہ دو سالوں میں بورڈ کے امتحانات میں بچوں کے پریکٹیکلز منعقد نہ ہوسکے۔

رواں سال تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹر کے امتحان میں پریکٹیکز کا انعقاد لازمی ہوگا۔

سکولوں میں بچوں کو فزکس ،کمیسٹری اور بیالوجی کے پریکٹیکلز کروانے کیلئے آلات وسامان سمیت کیمیکلز پڑے پڑے خراب ہوچکے ہیں، سائنس لیبز بحال نہ ہوئی تو رواں سال بچے پریکٹیکل کے امتحان میں فیل ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک ہزار سائنس لیبز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، مزید سائنس لیبز کی بحالی پر کام جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button